عام کردار ہیں روانی میں
خاص ماØ+ول ہے کہانی میں
عکس بہتا نہیں ہے پانی میں
آئینہ بھی نہیں روانی میں
اس لیے رت جگے نہیں کاٹے
خواب بویا نہیں کہانی میں
آپ Ù…Ø+فوظ، ہم نشانے پر
اور تو کچھ نہیں کہانی میں
ضمنی کردار مرکزی ٹھہرے
کوئی سازش ہے اس کہانی میں
زندگی چین سے گزر جاتی
آپ ملتے اگر جوانی میں
خواب سیراب ہونے آتے ہیں
آنکھ ماہر ہے باغبانی میں
رُوØ+ گُم نام رہ نہ جائے کہیں
دل کو رکھا گیا نشانی میں
سارے کردار چھوٹے بچے تھے
جب دھماکا ہوا کہانی میں
اسØ+اق وردگ